ممبئی: بالی ووڈ اداکار انیل کپور کو سزا ہوگئی جس کے بعد انہیں جیل پہنچا دیا گیا ہے۔اداکار کی جیل جاتے ہوئے یہ تصویر دراصل فلم کے سین کا حصہ ہے، تصویر میں وہ قیدی کے روپ میں نظر آرہے ہیں تاہم اداکار نے فلم میں جرم میں کیا کیا ہے وہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔
فلم ’ریس 3‘ میں دبنگ اداکار سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولن فرنانڈس بھی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جب کہ انیل کپورکی تیسری بارپھر انٹری پرسلمان خان کا کہنا تھا کہ انیل کپور کے آنے سے ’ریس 3‘ کی کاسٹ اور بہترین ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ریس 3“ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم ”ریس 3 “ میں انیل کپور قیدی بن کر سامنے آگئے
06:07 PM, 6 Jan, 2018