چکوال : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف چوری کاجواب دینے کی بجائے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،نوازشریف نے قوم کے 300ارب چوری کیے،چوری کرنے والے کوعزت نہیں دیتے،امریکا 25ارب ڈالر کیلئے ہمیں ذلیل کررہاہے،اگرقرض نہ لیتے توآج یہ حال نہ ہوتا۔
چکوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں چوری کرنے والے کوعزت نہیں دیتے، عوام فیصلہ کریں کہ چور کو ہار پہنائیں گے یا تھپڑ مار کرپولیس کے حوالے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چکوال کے الیکشن میں چوروں کوشکست دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چوری کاجواب دینے کی بجائے اداروں کوبدنام کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟
عمران خان نے کہا کہ اگرقرض نہ لیے جاتے تویہ حال نہ ہوتا۔ یہ لوگ پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں اور ہمیں قرضہ لینا پڑتا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کے عوام سے پیسا اکٹھا کریں گے۔ اسی ملک کے عوام سے پیسا اکٹھا کرکے ثابت کروں گا کہ قرض لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا 25ارب ڈالر کیلئے ہمیں زلیل کررہاہے۔ امریکا افغانستان میں 16سالوں میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔امریکا اپنی شکست کاذمہ دارہمیں ٹھہرارہاہے۔