پروموشن کے دوران حنا خان کومداحوں نے گھیر لیا، اداکارہ چلاتی رہ گئیں

01:03 PM, 6 Jan, 2018

ممبئی:معروف ریالٹی شو " بگ باس11" اپنے آ خری مراحل میں پہنچ گیا ہے اور آ خری ہفتے میں معروف کنٹسٹنٹ شلپا ، ویکاس اور حنا خان ووٹ مانگنے بھارت کے معروف مال میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جب حنا خان ووٹ مانگنے کیلئے عوام کے درمیان میں پہنچیں تو ان کے مداحوں نے ان کا گھراﺅ کر لیا اور اداکارہ چلاتی رہ گئیں ۔حنا خان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویکاس اور بگ باس کے نمائندوں نے حنا خان کو مداحوں کے جھنڈ سے نکالا۔


یاد رہے کہ حنا خان اپنی حرکات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں ان کے مداحوںکا کہنا ہے کہ اداکارہ کی سالوں میں کمائی عزت منٹوں میں گوا دی ہے لیکن اداکارہ ووٹ اپیل میں ویکاس اور شلپا کو پیچھے چھوڑ کر بازی مار لی ہے۔

مزیدخبریں