بھارتی گینگسٹر کی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

12:39 PM, 6 Jan, 2018

جودھ پور:بھارتی گینگسٹر کی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے  لارنس بشنوئی نامی  گینگسٹر کو پروڈکشن وارنٹ کے باعث پولیس کی گاڑی میں مقامی عدالت لایا گیا  جس دوران بشنوئی نے کہا کہ وہ خود سلمان خان کو قتل کرے گا۔

پولیس کمشنر اشوک راٹھور نے کہا کہ وہ بشنوئی کی دھمکی سے آگاہ ہیں اور کسی بھی خطرناک صورتحال کے پیش نظر سلمان خان کی سکیورٹی میں پہلے ہی اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جودھ پور پولیس نے گینگسٹر بشنوئی کو فائرنگ کے دہرے مقدمے میں گرفتار کیا جبکہ اس کو دوبارہ ایک پولیس اہلکار اور شہر کی کاروباری شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کے حراست میں لیا گیا۔

 

مزیدخبریں