کویت میں فٹبال فائنل کے بعد سٹیڈیم میں لگی شیشے کی دیوار گرنے سے 40شائقین زخمی

کویت میں فٹبال فائنل کے بعد سٹیڈیم میں لگی شیشے کی دیوار گرنے سے 40شائقین زخمی

کویت سٹی: فٹبال فائنل کے میچ میں سٹیڈیم میں لگی شیشے کی رکاوٹ گرنے سے 40 شائقین زخمی ہوگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت سٹی میں ہونیوالے گلف فٹبال کپ کے فائنل میچ میں جوشیلے شائقین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کھلاڑیوں  سٹیڈیم میں لگی شیشے کی رکاوٹ سے ٹکرانے کے باعث گرنے سے 40 زخمی ہوگئے۔
کویت کے وزیر برائے نوجوانان امور خالد ال روحان نے اپنے بیان میں کہا کہ  فائنل جیتنے کی خوشی میں تماشائی پرجوش ہوگئے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن

منانے کی کوشش میں راستے میں لگی شیشے کی رکاوٹ گرنے  سے 40 کے قریب افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کو معمولی چوٹیں  آئیٗٗٗ۔

واضح رہے کہ کویت سٹی میں جاری گلف فٹبال کپ کے فائنل میں اومان کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو شکست دی۔