دماغی کینسر کا علاج ممکن ، ماہرین

10:04 AM, 6 Jan, 2018

لندن :دماغ کے کینسر میں مبتلا افراد کیلئے بڑی   خوشخبری آ گئی ہے ماہرین نے اپنی تحقیق مٰیں  بتا دیا ہے کہ دماغ کے کینسر کے علاج کو ممکن ہے۔

 تفصٰلات کے مطابق ریو وائرس تھیراپی دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی ہے ۔برطانوی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے اس  تھیراپی سے  دماغی کینسر کا علاج ممکن ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ریو وائرس کو جسم میں داخل کر کے دماغ کے کینسر کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ریووائرس جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کرتا اور دماغ میں موجود کینسر شدہ خلیوں کو نشانہ بناتا ہے۔اِس وائرس کو براہ راست دماغ میں داخل کرنے کے بجائے انسان کے خون میں شامل کیا جاتا ہے،،جو مریضوں کے لیے زیادہ آسان اور کم خطرے کا باعث ہے ۔

مزیدخبریں