میڈونا نے ملاوی میں چار سکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا

09:23 AM, 6 Jan, 2018

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ میڈونا نے نئے سال کے آغازمیں اس بات کااعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں چار سکول قائم کریں گی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس سے قبل بھی میڈونا ملاوی میں کئی سکول قائم کر چکی ہیں۔ ان سکولز کے بعد افریقی ملک میں ان کے سکولوں کی کل تعداد 14 ہو جائے گی۔

میڈونا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سکولز ایک این جی او اور ان کے مشترکہ تعاون سے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے جو ان کا حق بھی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سب کو چیلنج کرتی ہوں آئیں ہمارے ساتھ کام کریں اور پھر دنیا بھر میں آنے والی تبدیلی کو دیکھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں