ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں، ریکس ٹلرسن

09:01 AM, 6 Jan, 2018

نیو یارک: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض نہیں سمجھا ۔ صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مینٹل فٹنس پر سوال اٹھائیں۔

ٹلرسن نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس ایک سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مزاج کو بہت اچھی طرح جان گئے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا اس کو انہیں بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں