ویلنگٹن :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نےپانچ وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لئے جبکہ فخر زمان 14 اور کپتان سرفراز احمد بغیر کوئی رن کے کریز پر موجود ہیں۔
گرین شرٹس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد اظہر 6 رنز کے مجموعی سکور پر ٹم سوتھی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ ٹم سوتھی کی دوسری ہی گیند پر بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ 13 کے مجموعی سکور پر صرف ایک رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے گئے۔ شعیب ملک 37 کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جس میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان ویلیم سن نے 115 رنز ، منرو نے 58 نکلوس نے 50 اور مارٹن گپٹؒ نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم سوتھی 12 رنز اور ٹی ڈی آسٹلے بغیر کسی رنز کے ساتھ ناؤٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 83 کے مجموعی سکور پر گری جس میں کولن منرو 58 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کیوی ٹیم کی دوسری وکٹ 156 کے مجموعی سکور پر گری جس میں مارٹن گپٹل 48 رنز بنا کر فخر زمان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی روز ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 192 تھا جبکہ 198 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 3 رنز ہی بنا کر فہیم اشر ف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کیویز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ویلیم سن 155 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رومان رئیس کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں 288 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 297 کے مجموعی سکور پر گری جس میں نکلوس 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 311 کے مجموعی رنز پر گری جس میں سینٹنر 7 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر رمان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔