سابق آرمی چیف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر، اہم رہنما نے تصدیق کر دی

10:59 PM, 6 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کردی۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔

مزیدخبریں