وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں ,ہریتھک روشن

10:14 PM, 6 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ ہرکام کی قابلیت رکھتے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم “کابل” کے ایک گانے کی لاؤنچنگ کی تقریب کے موقع پرکہا کہ میں وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں اورمیں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کی یہ ہی سوچ ہونی چاہیئے۔ ہریتھک روشن نے کہا کہ اگرآپ کو خود پریقین نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے قابل ہیں۔

اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم “کابل” کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم میرے لیے بہت چیلنجنگ ہے، اس فلم میں ایسا کردار ہے جس کے لیے مجھے زیادہ سے زیادہ وقت اور محنت کرنی تھی، بطور اداکار مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ایک نابینا شخص کا کردارکرنا بہت مشکل ہے جب کہ خاص طور پرکردار کے لیے اپنے تاثرات کا ڈھالنا بہت اہم ہے جب کہ یہ کردارمیرے اب تک کیے نے والے کرداروں میں سب سے زیادہ مشکل ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ہریتھک روشن اوریمی گوتم کی فلم ’’کابل‘‘ 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں