بھارتی تقسیم کاروں کا فلمیں پاکستان بھجوانے سے انکار ، وجہ انتہائی اہم

08:44 PM, 6 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سنیما مالکان کی جانب سے بھارتی فلموں کی نمائش کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان کے سنیماؤں پر نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکی، جب کہ حکومت نے بھی کسی بھارتی فلم کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

بااثر افراد کی کوشش کے باوجود پاکستان میں عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کو بھی نمائش کی اجازت نہیں ملی بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہماری فلموں پر پابندی لگائی تھی اب ہم انھیں اپنی فلمیں نہیں دیں گے۔اس صورتحال کے بعد پاکستان بھر کے سنیما مالکان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ جن کا کہناہے پاکستان میں سنیما انڈسٹری ایک بار پھر بحران کا شکار ہوجائے گی ،دوسری طرف حکومت پاکستان نے بھی اب کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں