لندن : اگر پاؤں کے ناخنوں میں فنگس ہوجائے تو یہ بہت زیادہ بدنما لگتی ہے اوراس کی وجہ سے ہمارے پاؤں بہت ہی بھدے لگنے لگتے ہیں لیکن اس سے نجات کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔آئیے آپ کو اس طریقے کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اگر اس فنگس کا علاج نہ کیا جائے تو مستقل اپنا گھر پاؤں کے ناخنوں میں بنا لیتی ہے جس کی وجہ سے ناخن ٹوٹ بھی سکتے ہیں جو کہ ایک تکلیف دہ امر ہے لہذا اس سے فوری نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔آپ چاہیں تو ایک چائے کا چمچ tea tree oil،آدھا چمچ اورنج آئل اور آدھا چمچ زیتون کا تیل لیں۔تمام تیلوں کو یکجا کرلیں اور پھر روئی کواس میں بھگو کرمتاثرہ ناخن پر لگائیں اور اس کے سوکھنے کا انتظار کریں۔اس کے بعد اس فنگس کو کھرچ کر اتار لیں کہ اس طرح تکلیف بھی کم ہوگی۔
ایک اور طریقے میں آپ بیکنگ سوڈاکے پانچ چائے کے چمچ ،ایک کپ سیب کا سرکہ اور کچھ پانی لیں ۔سرکہ اور پانی کو مکس کریں اور ان میں اپنے پاؤں 15منٹ تک بھگو کر رکھیں۔اس کے بعد سرکہ اور پانی کے محلول میں بیکنگ سوڈا ڈال کر مزید 15منٹ تک پاؤں ان میں بھگو کر بیٹھ جائیں۔سرکہ فنگس کو ختم کرے گا جبکہ بیکنگ سوڈا اسے دوبارہ ہونے سے روکے گا۔