ساو پالو: برازیل کی ایک جیل میں ایک تازہ ہنگامی آرائی کے نتیجے میں تینتیس قیدی مارے گئے ہیں۔ ملک کے ایمیزون ریجن میں واقع اس جیل میں جمعہ، چھ جنوری کی صبح جھڑپیں شروع ہوئیں، جن پر قابو پایا جا چکا ہے۔
پانچ روز قبل ہی برازیل کی ایک جیل میں دو متحارب گروہوں کے قیدیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 56 قیدی مارے گئے تھے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں جیل کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جہاں سکیورٹی کے مؤثر ہونے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔