اسلام آباد: منگنی اور شادی کے موقع پر ہرکوئی یادگار بناناچاہتاہے اورمنگنی کے موقع پر انگوٹھی کو منگنی کی نشانی قراردیاجاتاہے لیکن اس انگوٹھی کو تیسری انگلی میں ہی پہننے کو ترجیح دی جاتی ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ تیسری انگلی پاکستان میں انگوٹھی والی انگلی سے ہی جانی جاتی ہے لیکن وجہ شاید بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہو، اس کی دلچسپ وجہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
وائرل نووا کے مطابق تیسری انگلی میں انگوٹھی پہننے کی روایت قدم مصری تہذیب سے شروع ہوئی جس کا خیال تھاکہ الٹے ہاتھ کی تیسری انگلی کا تعلق براہ راست دل سے ہوتاہے ، اور منگنی یاشادی کی انگوٹھی اس انگلی میں پہننے کا مطلب اپنے پارٹنرکودل کے قریب رکھنا ہے ۔