گوبھی کا انسانی صحت کیلئے ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا

آپ نے بند گوبھی کو سلاد یا سالن میں تو استعمال کیا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ اس کے جوس کی وجہ سے آپ 100بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ قبض جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

06:56 PM, 6 Jan, 2017

لندن: آپ نے بند گوبھی کو سلاد یا سالن میں تو استعمال کیا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ اس کے جوس کی وجہ سے آپ 100بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ قبض جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بند گوبھی میں وٹامن کے،B6،انٹی آکسیڈینٹس،منرلزاور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ معدے کے لئے بہت مفیدہے اور جسم سے زہریلے مواد نکال کر ہمارے جسم کو ہلکا پھلکا کردیتے ہیں۔اس میں پایا جانے والا کمپاؤنڈ سلفوفین انسانی جسم کو کینسر سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بند گوبھی کولون کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ کھانسی،قبض،معدے کاالسر،خون کی کمی اور کئی بیماریوں کے خلاف یہ بہت مفید ہے۔جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہیں ان کے لئے یہ بہت ہی مفیدہے۔

بند گوبھی کا جوس بنانے کا طریقہ: بند گوبھی کو گرم پانی میں ڈالیں اور اس پر سیب کے سرکے کے چند قطرے ٹپکا دیں۔اب اس کی جڑ کو کاٹ دیں اور آدھے پھول کو بلینڈر میں ڈال دیں اوراچھی طرح باریک کرلیں۔اس جوس کا استعمال صبح اور شام کریں اور بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں۔

مزیدخبریں