جارج واشنگٹن سے لے کر اوباما تک تمام امریکی صدور برائے فروخت

05:34 PM, 6 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

جارج واشنگٹن سے لے کر باراک اوباما تک تمام امریکی صدور برائے فروخت، پنسلوانیا کے میوزیم میں امریکی صدرو اور خاتونِ اول کے مومی مجسموں کی بولی لگ گئی۔

شمال مشرقی امریکی ریاست پنسلوانیا میں'گیٹیز برگ ہال ' نامی مومی مجسموں کے ایک میوزیم میں امریکا کے تمام صدور اور خا تونِ اول کے مومی مجسمے مزین ہیں ۔ لیکن اب یہ میوزیم جلد بند ہونے جا رہا ہے اسی وجہ سے میوزیم میں موجود تمام مومی مجسموں کی نیلامی کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ بولی لگانے والے افراد امریکی صدر اور خاتونِ اول کے ان مجسموں کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ 14 جنوری کو ان مجسموں کی نیلامی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں