عینک والا جن کی مشہور کردار”بل بتوڑی“ کا علاج،اخراجات حکومت برداشت کرے گی

عینک والا جن کی مشہور کردار”بل بتوڑی“ کا علاج،اخراجات حکومت برداشت کرے گی

لاہور: بچوں کے مشہور ڈرامے عینک والا جن سے کی مشہور کردار بل بتوڑی ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آراءبیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیئے ہیں۔ بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراءبیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا۔
جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔'بل بتوڑی' کے علاج کا ذمہ بیت المال نے اٹھالیا۔اس حوالے سے بیت المال نے 'بل بتوڑی' کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آراءبیگم کو دیا جائے گا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔