جڑانوالہ :جڑانوالہ میں دس سالہ لڑکی کی پینتیس سالہ شخص سے شادی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی جبکہ پانچ باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دولہا ونکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گزشتہ روزپولیس نے فیصل پارک میں کارروائی کر کے دس سالہ نابالغ بچی کی پینتیس سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔
دولہا و نکاح خواں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے دولہا کے والد سمیت پانچ باراتیوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ لڑکی 433 گ ب کی رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے اور نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کی کارروائی کی اطلاع ملتے ہی بچی کے والدین بھی فرار ہو گئے۔