ہماری قوتِ مدافعت ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں حملے سے بچاتی ہے ۔ قوت مدافعت کا سب سے اہم کام انفکشن ، جراثیم اور کینسر سے لڑنا ہے۔
جسم کا نظام چلانے کے لیے اچھی قوتِ مدافعت ہونا ضروری ہے ۔ اگر قوتِ مدافعت اچھی نہ ہو تو انسان جلدی جلدی بیمار ہونے لگتا ہے اور اسے الرجی سستی اور ہا ضمے کی خرابی کا سامنہ ہوتا ہے ۔ جس کا اثر اس کی نشونما پر بھی پڑتا ہے۔
کچھ طریقے اپنا کر ہم اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کرسکتے ہیں :
۱۔ نیند:
اپنی نیند کا خاص خیال رکھیں ۔ اچھی نیند ذہنی دباؤ کم کرنے کے ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ دن میں آٹھ گھنٹے پر سکون نیند لیں۔
۲۔ سگریٹ نوشی سے گریز کریں:
سگریٹ نوشی قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتی ہے اور برونکائٹس اور نمونیہ کی وجہ بنتی ہے ۔ اس لیے اچھی قوت مدافعت کے لیے سگریٹ نوشی ترک کریں۔
۳۔ سبزیاں اور پھل کھائیں:
سبزیاں ، پھل، میوے اور پھلیاں ہمارے جسم کو وہ تمام غذائیت فراہم کرتی ہیں جن کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنی غذا میں زیادہ پھل اور سبزیوں کو شامل کیجئیے۔
۴۔ دہی کا استعمال:
قوت مدافعت میں اضافے کے لیے دہی کو اپنی غذا میں شامل کریں ۔ دہی میں موجود بیکٹیریا قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور وائرس کو ختم کرتے ہیں ۔ روزانہ دہی کا استعمال آنتوں کے انفیکشن کے خطرات سے بچانے کے ساتھ دوسرے وائرل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔ دہی کا استعمال ڈائریا اور پیچش میں مفید ہے۔
۵۔گرین ٹی:
گرین ٹی کا روزانہ استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق گرین ٹی میں موجود اجزاء قوت مدافعت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں گرین ٹی میں موجود اینٹی اوکسڈینٹ جسم میں ریڈیکل کی ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں جو قوت مدافعت کو نارمل کرتا ہے۔
۔ ایک کپ گرم پانی میں گرین ٹی بیگ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے رکھیں ۔
۔ ٹی بیگ نکال کر شہد ملائیں اور پی لیں۔
۔ روزانہ ۲ سے ۳ کپ پئیں۔
۶۔ وٹامن ڈی:
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ وٹامن ڈی کی کمی سے جسم انفیکشن کا شکار ہوتا ہے ۔ ضروری ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے پائے۔
۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ صبح کے وقت ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے دھوپ میں بیٹھیں۔
۔ اپنی غذا میں وٹامن ڈی سے بھر پور اشیاء شامل کریں ۔ مچھلی ، پنیر، انڈے کی زردی اور کچھ مشرومز میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
۔ ڈاکٹر سے مشورہ لینے کے بعد وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔
۷۔ورزش:
ہفتے میں پانچ دن روزانہ ۳۰ منٹ کی ورزش قوت مدافعت مین اضافہ کرتی ہے ۔ ورزش خون میں وائٹ بلڈسیلز کو بڑھانے کے ساتھ دوران خون کو بھی تیز کرتی ہے ۔ موٹاپے کو کم کرتی ہے اور بیکٹیریا کو جسم سے باہر نکالتی ہے ۔ ان تمام چیزوں کے ساتھ جسم میں بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔ کسی بھی طرح کی جسمانی ورزش سست طرز زندگی سے بہتر ہے۔
۔ روزانہ ۲۰ سے ۳۰ منٹ چہل قدمی کریں یا دوڑ لگائیں ۔ ہفتے میں ایک دو مرتبہ سائیکل چلائیں یا سوئمنگ کریں ۔
۔ باسکٹ بال، فٹ بال یا بیڈ منٹن کھیلیں۔