براک اوباما کا عوام کے نام خط،آٹھ سال دور اقتدار کی کامیابیوں سے آگاہ کیا

10:45 AM, 6 Jan, 2017

واشنگٹن :عنقریب سبکدوش ہونے والے امریکی صدر براک اوباما نے عوام کے نام لکھے اپنے ایک خط میں اپنی انتظامیہ کی کامیابیاں بیان کی ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف شعبوں کے بارے میں کابینہ کے اراکین کے تجاویز کے ساتھ یہ خط وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیا گیا۔
اس خط میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے آٹھ سالہ دور اقتدار میں کن کن شعبوں میں اور کیا کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ اوباما نے بالخصوص طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اپنے افورڈیبل کیئر ایکٹ کا ذکر کیا، جس کے بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صدارت کا منصب سنبھالتے ہی اسے ختم کر دیں گے۔

مزیدخبریں