اظہرعلی آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالےپاکستانی بیٹسمین

اظہرعلی آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالےپاکستانی بیٹسمین

 آسٹریلوی سر زمین پر اسکور کرنا دنیا میں سب سے مشکل سمجھا جاتا ہے، سڈنی ٹیسٹ میں 71رنز بنانے والے اوپنر اظہر علی آسٹریلین سرزمین پر ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اظہر علیتیسرے دن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو ئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اظہر علی اس سیریز میں ابتک ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے395رنز بناچکے ہیں ۔ میلبورن ٹیسٹ میں اظہر علی نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔

1983 کی سیریز میں محسن حسن خان نے پانچ ٹیسٹ کی 9 اننگز میں 390 رنز بنائے تھے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 152 رنز تھا۔ اس فہرست میں تیسرا نام ظہیر عباس کا ہے جنہوں نے چھ اننگز میں 343رنز بنائے جبکہ قاسم عمر نے نو اننگز میں 327اور ظہیر عباس
نے 9 اننگز میں 323 رنز بنائے تھے۔