سوناکشی سنہا مختلف کردار ادا کرکے لطف اندوز ہوتی ہیں

09:06 AM, 6 Jan, 2017

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ مختلف کردار ادا کرکے لطف اندوز ہو تی ہیں اور ایسے کردارادا کرکے مطمئن ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ اب کسی بھی فلم کوسائن کرنے سے قبل میں خود سے سوال کرتی ہوں کہ یہ کردار میرے اندر موجود فنکار کیلئے چیلنج ہے، جب مجھے اس سوال کا جواب مل جاتا ہے تو میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہوں۔

میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سے پہلے میں نے ادا نہ کئے ہوں اور مختلف طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، فلم اتفاق اس کی تازہ بنیاد ہے،اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی کا تقاضا تھا کہ کردار کو دو تناظر میں پیش کیا جائے،مجھے یہ کافی دلچسپ لگا، یہ مکمل طور پر منفی اور مثبت نہیں ہے، اس میں کچھ گرے ایریاز بھی ہیں، جس نے مجھے فلم میں کام کرنے پر مجبور کیا،میں مختلف طرز کے کردار ادا کرنے میں لطف محسوس کرتی ہوں۔

مزیدخبریں