کراچی میں آتش بازی پر8باراتی زیرحراست

09:01 AM, 6 Jan, 2017

ناظم آباد میں شادی ہال کے باہر آتشبازی کرنے پر 8باراتیوں کو حراست میں لینے کے بعد تنبیہ کرکے چھوڑ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پولیس نے ناظم آباد نمبر چار میں واقع شادی ہال کے باہر آتشبازی کرنے پر 8باراتیوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔

اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ بارہا اس حوالے سے ہدایات نامہ جاری کیا جاچکا ہے کہ شادی ہال کے باہر آتشبازی کرنا منع ہے اور اسکی خلاف ورزی کرنے پرباراتیوں کو حراست میں لیا گیا ۔ بعد ازاں معززین کی جانب سے معذرت کرنے پر انہیں تبنیہ کر کے چھوڑ دیا گیا

مزیدخبریں