وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

10:14 PM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ انتخابات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مولانا فضل الرحمٰن نے 8 فروری کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے دیگر رہنما جیسے مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی شریک تھے۔

قبل ازیں 4 فروری کو مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس کا عوامی مینڈیٹ سے کوئی تعلق نہی

مزیدخبریں