کراچی: سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
31 جنوری 2025 تک کے اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کل ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔