واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ ناشتے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ایک طاقتور اور متحد قوم کے طور پر قائم رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے اور وہ اپنے ملک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ کے 250 سال مکمل ہونے پر نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جائے گا تاکہ امریکی ہیروز کو عزت دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہو گی اور امریکہ کو مزید مضبوط اور طاقتور بنانا ہماری بنیادی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا کے سامنے اپنی قوت کا مظاہرہ کر سکیں۔
ٹرمپ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکہ میں نئے پارک بنائے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔