عمرہ زائرین کے لیے اہم پیشرفت ،پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین کی فراہمی شروع

07:06 PM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سعودی حکومت کی طرف سے گردن توڑ بخار ویکسین کو عمرہ زائرین کے لیے لازمی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان میں اس ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پہلی کھیپ 37,500 خوراکوں پر مشتمل ہے جو فائزر کمپنی نے فراہم کی ہے۔یہ ویکسین پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں پنجاب کو 16,000 خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس بحران کا جلد حل نکل آئے گا۔عمرہ زائرین کے لیے ویکسین لگوانا سفر سے کم از کم 10 دن پہلے ضروری ہے۔

مزیدخبریں