کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
لیکن پھر مارکیٹ میں منفی رجحان آ گیا اور 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1634 پوائنٹس کی کمی
