جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہوگا

04:10 PM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں انتخابی نتائج پر عوام کو شدید تحفظات ہیں اور مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو سیٹیں دی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باعث عوام میں مایوسی پھیلی ہے اور ملک بھر میں احتجاج کیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے رمضان سے قبل مہنگائی کے بڑھتے مسائل پر بھی سوالات اٹھائے اور حکومت سے جواب طلب کیا۔

مزیدخبریں