ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے طلبا سے سوشل میڈیا خطاب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے، جس میں مظاہرین نے ان کے فیملی میوزیم کو تباہ کر دیا اور دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع شیخ حسینہ کا آبائی گھر نذر آتش کر دیا۔
احتجاجی طلبا تحریک نے اس احتجاج کو مزید شدت دینے کے لیے میوزیم کے خلاف بلڈوزر مارچ کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔