آگرہ: بھارت کے شہر آگرہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنے شوہر سے اونچی ہیل والی سینڈل خریدنے کی ضد کر رہی تھی، لیکن جب شوہر نے اس کی خواہش پوری نہ کی تو وہ غصے میں تھانے پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے شوہر سے ہائی ہیل سینڈل خریدنے کی درخواست کی تھی، لیکن شوہر کے انکار کے بعد وہ انتہائی غصے میں آ کر پولیس سٹیشن جا پہنچی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے جب شکایت سنی تو انہیں یہ واقعہ سن کر ہنسی آئی، تاہم پھر پولیس نے دونوں کو طلب کیا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ پہلے بھی اس کی بیوی نے ہائی ہیل سینڈل کی خواہش کی تھی، جسے اس نے پورا کیا، لیکن وہ سینڈل پہن کر تفریح کے دوران گر کر زخمی ہو گئی تھی۔ اس لیے وہ دوبارہ وہ سینڈل خریدنے سے ہچکچا رہا تھا۔
پولیس نے آخرکار دونوں کو سمجھا کر صلح کرائی اور میاں بیوی اپنے گھروں کو خوشی خوشی واپس چلے گئے۔