ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا انتظامیہ کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے: کامران ٹیسوری

03:47 PM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خبردار کیا ہے کہ اگر کراچی میں قاتل ڈمپروں پر قابو نہ پایا گیا تو وہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ صرف ایک دن میں کراچی کے چار شہریوں کی جان ڈمپروں کی وجہ سے گئی، اور یہ سوال اٹھتا ہے کہ کراچی میں ہی کیوں ایسے حادثات پیش آ رہے ہیں؟ ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا انتظامیہ کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں ضائع ہوں گی؟ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمہ دار ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ایک ہفتے کے اندر ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرے تو وہ اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے اور ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں