وزیراعظم کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

لاہور : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کل، 7 فروری 2025 کو لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ یہ افتتاحی تقریب شام 7 بجے ہوگی، جس میں رنگا رنگ پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم کی جدید اپ گریڈیشن کے بعد، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اس منصوبے میں شریک ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ فراہم کریں گے۔ مزید برآں، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کل شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی کرکٹ سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جب کہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔

مصنف کے بارے میں