رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

12:56 PM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ دونوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے گندے نالے کی تعمیر کے لیے قومی خزانے سے 21 کروڑ روپے خرچ کرائے تاکہ ان کی شوگر ملز کو فائدہ پہنچ سکے۔

اس کیس کی سماعت کے دوران 28 جنوری کو مقدمے کے مدعی ذوالفقار علی نے ریفرنس سے اظہار لا تعلقی کیا تھا۔ اس کے بعد 3 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو کہ آج سنایا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے بری کرتے ہوئے نیب کی کارروائی کو مسترد کر دیا۔

مزیدخبریں