ماورا حسین اورامیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر وائرل

 ماورا حسین اورامیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر وائرل

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خوشی کا اظہار کیا۔

ان کی شادی کی تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں، اور تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا، "اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا"۔ ساتھ ہی، ماورا نے نکاح کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ "ماورا امیر ہو گئی" بھی استعمال کیا۔ اس سے قبل میڈیا ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور دونوں بہت گہرے دوست ہیں۔ ماورا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو وہ یہ بھی کر سکتے ہیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں نشر ہونے والے ڈرامے ثبات اور 2023 کے ڈرامے نیم میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔ یہ جوڑی نہ صرف اسکرین پر بلکہ آف اسکرین بھی اکثر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتی ہے۔ دونوں نے غیر ملکی جامعات سے وکالت کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اور وہ کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں