ترجمان وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے بیان کی وضاحت جاری کر دی

10:29 AM, 6 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل کے سامنے آنے پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بیان کی وضاحت کی ہے۔ کیرولائن لیوٹ، وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکہ کی شمولیت کو ضروری سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پُرعزم ہیں اور اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی عارضی منتقلی کی بات کی گئی ہے، تاکہ علاقے میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔

مزیدخبریں