شہزادہ رحیم آغا خان پنجم، اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام نامزد

شہزادہ رحیم آغا خان پنجم، اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام نامزد

لزبن : پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد، ان کے بیٹے پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسماعیلی مسلمانوں کا 50واں امام نامزد کیا گیا ہے۔ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کو ان کے والد، پرنس کریم آغا خان چہارم کی وصیت کے مطابق امام منتخب کیا گیا ہے۔

پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 88 برس کی عمر میں ہوا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں اسماعیلی کمیونٹی کے لوگ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے اور ان کی قیادت میں دنیا بھر میں فلاحی منصوبوں کی کامیاب تکمیل ہوئی تھی۔

پرنس کریم آغا خان کی نمازہ جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی، اور پاکستان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان اور نشان امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے تھے۔ اب پرنس رحیم آغا خان پنجم اس کمیونٹی کی روحانی رہنمائی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں