اگر آپ چاہتے ہیں ملک میں 30 لاکھ گھر بنیں تو تیر پر مہر لگائیں:آصفہ بھٹو

07:41 PM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

نوابشاہ:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کاکہنا ہے کہ  اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں 30 لاکھ گھر بنیں تو تیر پر مہر لگائیں۔

نوابشاہ میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب میں  آصفہ بھٹو  نے کہاکہ   اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں 30 لاکھ گھر بنیں تو تیر پر مہر لگائیں۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آپ یوتھ کارڈ اور مزدور کارڈ چاہتے ہیں تو تیر کے نشان پر مہر لگائیں، اگر چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنائیں تو تیر پر مہر لگائیں۔


انہوں نے  کہا کہ  اگر ہمیں حکومت کا موقع ملا تو ملک کی کچی آبادیوں کو ریگولرائزکریں گے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائیں گے۔ پیپلزپارٹی آپ کے لیے سیاست کررہی ہے۔

مزیدخبریں