سیول:جنوبی کوریا میں شرح پیدائش بڑھانے کے لیے ایک کمپنی نے انوکھا حل تلاش کرلیا ہے ۔ کمپنی ہر ملازم کو بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دے گی ۔ جنوبی کوریا کی ایک کمپنی اپنے ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کروڑوں ڈالرز خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ دنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک جنوبی کوریا کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے بویونگ گروپ نامی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 75 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) دے گی۔
اس کی جانب سے ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق مردوں اور خواتین دونوں پر ہوگا۔