سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر پر اداروں کے خلاف کوئی الزام اور فیک نیوز نشر نہ ہونے دی جائے: الیکشن کمیشن کا پیمرا کو حکم 

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر پر اداروں کے خلاف کوئی الزام اور فیک نیوز نشر نہ ہونے دی جائے: الیکشن کمیشن کا پیمرا کو حکم 

اسلام آباد : قومی میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر پابندی ممکن بنانے کےلئے الیکشن کمیشن  نے  چیئرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔  الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلہ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ پیمرا میڈیا کو آگاہ کرے کہ پاکستان کے نظریہ، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے۔ عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے، قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائے۔ 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کے حالات خراب ہوں۔الیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر انتخابات سے متعلق پولنگ سٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے ۔  الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائے کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں ۔ 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کیے جاسکتے ہیں ۔  پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے ۔ 

مصنف کے بارے میں