انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے:رؤف حسن

 انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے:رؤف حسن

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن  کا کہنا ہے کہ  انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے۔ رئوف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے۔

پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،جنہیں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا۔


انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کے لئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے اور اب خواتین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا، عمران خان کا نام اور تصویر تک شائع نہیں ہوسکتی ہے۔ رجیم چینج آپریشن کرمنل گروہ کی کرپشن ختم کرنے کےلیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1 اعشاریہ 6 ملین پر چھوڑی ہوئی معیشت 16 ماہ میں منفی میں چلی گئی، تحریک انصاف دورمیں 4 لانگ مارچ ہوئے کسی کو نہیں روکا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ   خواتین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں