ٹیم اور پی سی بی میں کوئی سفارش نہیں چلے گی: محسن نقوی

06:06 PM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک
ٹیم اور پی سی بی میں کوئی سفارش نہیں چلے گی: محسن نقوی

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلمان نصیر اور  مشیر کھیل و چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اہم ملاقات کی ہے۔ 

اس موقع پر محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پی سی بی کا بھلا چاہتا ہوں۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں. پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کوئی لوکل کوچز نہیں ہونگے سب باہر سے لاؤنگا.

محسن نقوی نے کہا کہ صرف ٹیم کی فکر ہے مجھے اور کسی کی فکر نہیں ہے. ٹیم میں اور پی سی بی میں کوئی سفارش نہیں چلے گی. 

مزیدخبریں