پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی انتخابی مہم پر پابندی

05:44 PM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی انتخابی مہم پر پابندی ہو گی ۔ ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔

 الیکشن کمیشن  100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ۔ امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی ۔ 

مزیدخبریں