اغوا نہیں کیا گیا، این اے 155 سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، عوام جہانگیر ترین کو ووٹ دیں: پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ

اغوا نہیں کیا گیا، این اے 155 سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، عوام جہانگیر ترین کو ووٹ دیں: پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ

لودھراں : پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو  نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات جہانگیر ترین کی لودھراں میں رہائش گاہ پر ہوئی جس میں عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم اور  ملکر سیاست کرنے  کا عزم ظاہر کیا گیا۔ عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان  میں کہا کہ  میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔ لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا۔

 عفت طاہرہ سومرو نے کہا کہ صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے خلاف سیاست کی ۔صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پراپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا۔یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے۔عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔عوام سے درخواست ہے کہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔ مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔