انتخابی مہم کی کوریج کے دوران نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ

انتخابی مہم کی کوریج کے دوران نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ
سورس: file

لاہور: انتخابی مہم کی کوریج کے دوران لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 127میں پیپلزپارٹی کے ورکرز نے نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کر دیا گیا۔

نیونیوز کی ٹیم قینچی  امر سدھو میں   پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں کوریج کیلئے پہنچی تھی۔ میاں سعید  کے ڈیرے پر پیپلزپارٹی کے ورکرز نے فوٹیج بنانے پر  نیونیوز کی ٹیم پر حملہ کرکےزودوکوب کے بعد موبائل فون اور پرس بھی چھین  لیے۔

دوسری جانب پی پی 161 کے امیدوار میاں  مصباح الرحمان کے کیمپ آفس پر مبینہ طور پر پیسوں کی تقسیم  کا سلسلہ جاری تھا، عوام کی بڑی تعداد  2500 روپے کے عوض شناختی کارڈ جمع کروا کر ووٹ دینے کا حلف دی رہی تھی۔

مصنف کے بارے میں