امریکی ڈالر کی لین دین، آٹھ بینکوں پر پابندی عائد

02:44 PM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بغداد: عراق نےایران کو کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے امریکی ڈالر کے لین دین میں ملوث آٹھ مقامی کمرشل بینکوں پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور امریکی کرنسی کے دیگر غیر قانونی استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ امریکی ٹریژری اہلکار کے دورے کے چند دنوں بعد ہی پابندی عائد کر دی۔

ان بینکوں پر عراقی مرکزی بینک کی یومیہ ڈالر کی نیلامی تک رسائی پر پابندی عائد ہے، جو درآمدات پر انحصار کرنے والے ملک میں ہارڈ کرنسی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو پڑوسی ملک ایران کو کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف امریکی کریک ڈاؤن کا مرکز بن چکا ہے۔

امریکہ اور ایران دونوں کے اتحادی عراق کے پاس امریکہ میں 100 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائرموجود ہیں، عراق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کی حمایت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کہ تیل کی آمدنی اور مالیات تک اس کی رسائی کو روکا نہ جائے۔

مزیدخبریں