کوئٹہ و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

01:54 PM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4تھی ، زلزلے کے جھٹکے ایک بجکر 7منٹ پر محسوس کیے گئے۔ 


صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )  کے مطابق زللزے سے تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ 

زلزلے کا مرکز خضدار شہر سے  جنوب مغرب میں چار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

مزیدخبریں