اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا، جن میں مختلف امیدواروں کی جانب سے جیل کے قیدیوں کے پوسٹل بیلٹس کی تعداد ظاہر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ حلقوں میں امیدواروں اور ان کے پولنگ ایجنٹوں کے سامنے پوسٹل بیلٹ کھولتے اور پھر ان کی گنتی کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی گمراہ کن خبروں پر توجہ نہ دیں۔