نواز شریف عمران خان سے بہتر وزیراعظم ہوں گے، ان کے جراتمندانہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی متبادل نہیں : برطانوی اخبار،تھنک ٹینک

نواز شریف عمران خان سے بہتر وزیراعظم ہوں گے، ان کے جراتمندانہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی متبادل نہیں : برطانوی اخبار،تھنک ٹینک
سورس: file

لندن: رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمران خان سے کہیں بہتر وزیر اعظم ہوں گے، اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے، سلامتی کو بہتر بنانے اور افغانستان اور بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنےکے لیے نواز شریف کی مکمل پانچ سال کی مدت کی اشد ضرورت ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک، رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ(روسی) کے مطابق نواز شریف ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹوں اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔

 رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے جراتمندانہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی متبادل نہیں بچا ۔ 

 تاہم تھنک ٹینک روسی کا کہنا ہے کہ  بد قسمتی سے پاکستان میں ہونے والایہ انتخاب پہلے ہی سمجھوتہ کر چکا ہے، اور  کسی مرحلے پر عمران خان بھی اسی طرح واپس آسکتے ہیں جیسے نواز شریف کو جا دوئی طور پر تمام مقدمات میں کلین چٹ دےکر چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد ہے کہ نواز شریف ملک کومعاشی بھنور سے نکال سکتے ہیں. 

 اس حوالے سے برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتربنا سکتے ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو انتخابات شیڈول ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں